PLD 1958(S.C)115/139
قانون شہادت کے آرٹیکل 164 کے تحت سکرین شاٹ اور ایس ایم ایس ماڈرن ڈیوائس کی تعریف میں آتے ہیں اور عدالت انکو بطور ثبوت مان سکتی ہے
مگر ان کو بطور ثبوت ایگزیبٹ کرنے سے پہلے عدالت آرٹیکل 98 میں دیے گئے اصول کو عمل کرے گی جس کے مطابق عدالت موبائل کمپنی سے یہ تصدیق کرائے گی کہ آیا جو سکرین شاٹ یا ایس ایم ایس کا سکرین شاٹ عدالت میں پیش کیا جارہا ہے وہ واقعی اسی بندے کو بھیجا گیا ہے یا نہیں بھیجا گیا
موبائل کمپنی کی تصدیق کے بعد اور اگر کسی انٹرنیٹ یا فیس بک میسج کا سکرین شاٹ ہو تو آئی ٹی محکمہ کی تصدیق کے بعد ان شواہد کو بطور ثبوت مانا جاسکتا ہے
مزید اعلی عدلیہ نے بھی قرار دیا ہے کہ جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ عدالت میں پیش کیا گیا ٹیلی گراف میسج یا سکرین شاٹ واقعی اصلی ہے تب تک اسے بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا.